المعجم الكبير للطبراني
باب الياء— حرف یا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن حفص بن أبي عقيل وقد اختلف في اسمه، عن يعلى بن مرة باب: عبداللہ بن حفص بن ابی عقیل (ان کے نام میں اختلاف ہے) کی سیدنا یعلیٰ بن مرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18889
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ، ثنا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، أَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ: أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِهِ صُفْرَةٌ مِنْ زَعْفَرَانٍ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اغْسِلْ هَذَا عَنْكَ، ثُمَّ اغْسِلْهُ، ثُمَّ لَا تَعُدْ» قَالَ: فَغَسَلَهُ وَلَمْ يَعُدْترجمہ
سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ ان پر زعفران کی زردی تھی، تو نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”یہ اپنے سے دھو ڈالو، پھر دھو ڈالو، اور آئندہ ایسا نہ کرنا۔“ کہتے ہیں: انہوں نے اسے دھو ڈالا اور دوبارہ ایسا نہیں کیا۔