المعجم الكبير للطبراني
باب الياء— حرف یا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمرو بن دينار، عن ابن يعلى، عن أبيه باب: عمرو بن دینار کی، ابن یعلیٰ کے واسطے سے، ان کے والد سیدنا یعلیٰ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18886
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْفَسَوِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْوَاسِطِيُّ، ثنا مِهْرَانُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ أَبِي سَهْلٍ الْأَزْدِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ يَعْلَى، عَنْ يَعْلَى، قَالَ: «حَضَرَتْ صَلَاةٌ مَكْتُوبَةٌ وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَّنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَا يَتَقَدَّمُنَا» ، فَقُلْتُ لِأَبِي سَهْلٍ: مَا دَعَاهُ إِلَى ذَلِكَ، قَالَ: كَانَ الْمَكَانُ ضَيِّقًاترجمہ
سیدنا یعلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں: ایک فرض نماز کا وقت ہوا اور ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے، تو رسول اللہ ﷺ نے ہمیں نماز پڑھائی اور ہم سے آگے نہیں بڑھے۔
راوی کہتے ہیں: میں نے ابوسہل سے پوچھا: اس کی کیا وجہ تھی؟ انہوں نے کہا: جگہ تنگ تھی۔