المعجم الكبير للطبراني
باب الياء— حرف یا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 18873–18879) باب: (احادیث 18873 تا 18879)
حدیث نمبر: 18878
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ السِّرَاجُ الْقَاضِي، ثَنَا السَّكَنُ بْنُ سَعِيدٍ الْقَاضِي، ثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثَنَا أَبِي قَالَ: سَمِعْتُ قَيْسَ بْنَ سَعْدٍ يُحَدِّثُ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْجِعْرَانَةِ رَجُلٌ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ وَهُو مُصْفَرٌ لِحْيَتُهُ وَرَأْسُهُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي أَحْرَمْتُ وَأَنَا كَمَا تَرَى قَالَ: «اغْسِلْ عَنْكَ الصُّفْرَةَ وَأنْزَعُ عَنْكَ الْجُبَّةَ، وَمَا كُنْتَ صَانِعًا فِي حَجَّتِكَ فَاصْنَعْهُ فِي عُمْرَتِكَ»ترجمہ
سیدنا یعلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں: جِعرانہ کے مقام پر ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا، اس پر جبہ تھا اور اس کی داڑھی اور سر زرد رنگ کے تھے۔ اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے احرام باندھا ہے اور میری حالت وہی ہے جو آپ دیکھ رہے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ زردی اپنے سے دھو ڈالو اور جبہ اتار دو، اور جو کچھ تم اپنے حج میں کرتے وہی اپنے عمرہ میں کرو۔“