المعجم الكبير للطبراني
باب الياء— حرف یا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يزيد أبو عبد الرحمن باب: سیدنا یزید ابوعبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 18856
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ: «أَرِقَّاءَكُمْ أَرِقَّاءَكُم أَطْعِمُوهُمْ مِمَّا تَأْكُلُونَ وَأَلْبِسُوهُمْ مِمَّا تَلْبَسُونَ، وَإِنْ جَاءُوا بِذَنْبٍ لَا تُرِيدُونَ أَنْ تَغْفِرُوهُ فَبِيعُوا عَبَّادَ اللهِ وَلَا تُعَذِّبُوهُمْ»ترجمہ
سیدنا یزید ابوعبدالرحمن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حجۃ الوداع کے موقع پر فرمایا: ”اپنے غلاموں کا خیال رکھو، اپنے غلاموں کا خیال رکھو! انہیں اسی میں سے کھلاؤ جو خود کھاتے ہو اور اسی میں سے پہناؤ جو خود پہنتے ہو، اور اگر وہ کوئی ایسی غلطی کر بیٹھیں جسے تم معاف نہ کرنا چاہو تو اللہ کے بندوں کو بیچ دو، اور انہیں عذاب نہ دو۔“