المعجم الكبير للطبراني
باب الياء— حرف یا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يزيد بن أسد بن كرز البجلي القسري باب: سیدنا یزید بن اسد بن کرز بجلی قسری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 18845
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، ثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ سَيَّارٍ أَبِي الْحَكَمِ، قَالَ: سَمِعْتُ خَالِدَ بْنَ عَبْدِ اللهِ الْقَسْرِيَّ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «يَا يَزِيدُ، أَحِبَّ لِلنَّاسِ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ»ترجمہ
سیدنا یزید بن اسد بجلی قسری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اے یزید! لوگوں کے لیے وہی پسند کر جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔“