المعجم الكبير للطبراني
باب الياء— حرف یا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يزيد بن أبي سفيان بن حرب بن أمية بن عبد شمس بن عبد مناف باب: سیدنا یزید بن ابی سفیان بن حرب بن امیہ بن عبدشمس بن عبدمناف رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 18827
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيُّ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ، لَمَّا بَعَثَ يَزِيدَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ إِلَى الشَّامِ خَرَجَ يَمْشِي مَعَهُ فَقَالَ لَه يَزِيدُ: إِمَّا أَنْ تَرْكَبَ، وَإِمَّا أَنْ أنْزِلَ، فَقَالَ: «مَا أَنَا بِرَاكِبٍ، وَمَا أَنْتَ بِنَازِلٍ إِنِّي أَحْتَسِبُ خُطَاي»ترجمہ
یحییٰ بن سعید انصاری بیان کرتے ہیں کہ جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیدنا یزید بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کو شام کی طرف روانہ کیا تو وہ ان کے ساتھ پیدل چلے۔ یزید رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: یا تو آپ سوار ہو جائیں، یا میں اتر جاتا ہوں۔ انہوں نے فرمایا: ”نہ میں سوار ہوں گا، اور نہ تم اترو، میں اپنے یہ قدم اللہ کے حضور اجر کے لیے شمار کرتا ہوں۔“