المعجم الكبير للطبراني
باب الياء— حرف یا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يزيد بن أبي سفيان بن حرب بن أمية بن عبد شمس بن عبد مناف باب: سیدنا یزید بن ابی سفیان بن حرب بن امیہ بن عبدشمس بن عبدمناف رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 18826
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَحِ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ: «تُوُفِّيَ يَزِيدُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ بِالشَّامِ سَنَةَ ثَمَانَ عَشْرَةَ وَكَانَ اسْتَخْلَفَ مُعَاوِيَةَ فَأَقَرَّهُ عُمَرُ»ترجمہ
یحییٰ بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا یزید بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کا انتقال شام میں اٹھارہ ہجری میں ہوا، انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو اپنا جانشین مقرر کیا تھا، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں اسی عہدے پر برقرار رکھا۔