حدیث نمبر: 18823
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ، قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ: إِنَّا نَأْتِي أَرْضَ أَهْلِ الْكِتَابِ فَسَأَلْتُهُ عَنْ آنِيَتِهِمْ، فَقَالَ: «اِغْسِلُوهَا ثُمَّ اطْبُخُوا فِيهَا»
ترجمہ

سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم اہلِ کتاب کی سرزمین میں جاتے ہیں، پھر میں نے ان کے برتنوں کے بارے میں آپ ﷺ سے پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”انہیں دھو لو، پھر ان میں پکاؤ۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب اللام ألف / حدیث: 18823
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 230، حدیث 603