المعجم الكبير للطبراني
باب الهاء— حرف ہا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
من اسمه هرماس هرماس بن زياد الباهلي باب: جن کا نام ہرماس ہے — سیدنا ہرماس بن زیاد باہلی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 18756
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ، ثنا يُونُسُ بْنُ جَمِيلٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ فَايدٍ الْقُرَشِيُّ، ثنا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، عَنْ هِرْمَاسِ بْنِ زِيَادٍ، قَالَ: أَهْدَى إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ مِنْ قَوْمِي تَمْرًا فَقَالَ: «أَيُّ التَّمْرٍ هَذَا؟» فَقَالَ: الْجُذَامِيُّ، فَقَالَ: «اللهُمَّ بَارِكْ فِي الْجُذَامِيِّ»ترجمہ
سیدنا ہرماس بن زیاد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میری قوم کے ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ کو کھجوریں ہدیہ کیں، آپ ﷺ نے پوچھا: ”یہ کون سی کھجور ہے؟“ اس نے کہا: جذامی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے اللہ! جذامی کھجور میں برکت عطا فرما۔“