حدیث نمبر: 18725
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ سَرِيعٍ الْكُوفِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي غَنِيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ، عَنْ خَالِهِ أَبِي بُرْدَةَ، قَالَ: أَخَذْتُ بِيَدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ النَّحْرِ فَمَضَيْتُ بِهِ إِلَى الْمَنْزِلِ فَقُلْتُ لِلْجَارِيَةِ: أَطْعِمِينَا مِنْ لَحْمِ أُضْحِيَتِكِ، فَقَالَ: «إِنَّهَا لَيْسَتْ بِأُضْحِيَةٍ إِنَّمَا هِي شَاةُ لَحْمٍ إِنَّمَا الْأُضْحِيَّةُ بَعْدَ الصَّلَاةِ» ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ عِنْدَنَا رَبِيبَةً لَنَا جَذَعَةً أَفَأُضَحِّي بِهَا؟، قَالَ: «نَعَمْ، وَلَا تُجْزِئُ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَكَ»
ترجمہ

سیدنا براء رضی اللہ عنہ اپنے ماموں سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نے قربانی کے دن نبی کریم ﷺ کا ہاتھ پکڑا اور آپ ﷺ کو گھر لے گیا، تو میں نے باندی سے کہا: ہمیں اپنی قربانی کے گوشت میں سے کھلاؤ۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ قربانی نہیں ہے، یہ محض گوشت کی بکری ہے، قربانی تو نماز کے بعد ہوتی ہے۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمارے پاس ہماری ایک پلی ہوئی، ایک سال کی بکری ہے، کیا میں اس کی قربانی کر لوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، لیکن تیرے بعد یہ کسی اور کی طرف سے کافی نہ ہو گی۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الهاء / حدیث: 18725
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 193، حدیث 505