المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شعبة بن الحجاج، عن سماك باب: شعبہ بن حجاج کی سماک سے روایات
حدیث نمبر: 1873
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ، عَنْ خِطْبَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «كَانَ يَخْطُبُ قَائِمًا ثُمَّ يَقْعُدُ قَعْدَةً ثُمَّ يَقُومُ»ترجمہ
سماک بن حرب بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے نبی کریم ﷺ کے خطبے کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے فرمایا: ”آپ ﷺ کھڑے ہوکر خطبہ دیتے، پھر بیٹھ جاتے، پھر کھڑے ہوجاتے۔“