المعجم الكبير للطبراني
باب الهاء— حرف ہا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو سعيد هو سعيد بن أبي سعيد المقبري باب: ابوسعید، یہی سعید بن ابی سعید مقبری ہیں
حدیث نمبر: 18707
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، ح وَحَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ح وَحَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالُوا: ثنا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ الْكَعْبِيِّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «وَاللهِ لَا يُؤْمِنُ وَاللهِ لَا يُؤْمِنُ وَاللهِ لَا يُؤْمِنُ» قَالُوا: وَمَنْ ذَاكَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «الْجَارُ لَا يَأْمَنْ جَارَهُ بَوَائِقَهُ» قَالُوا: وَمَا بَوَائِقُهُ؟ قَالَ: «شَرُّهُ» وَاللَّفْظُ لِحَدِيثِ عَاصِمِ بْنِ عَلِيٍّترجمہ
سیدنا ابو شریح کعبی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! وہ ایمان نہیں لایا، اللہ کی قسم! وہ ایمان نہیں لایا، اللہ کی قسم! وہ ایمان نہیں لایا۔“ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! وہ کون ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ شخص جس کا پڑوسی اس کی برائیوں سے محفوظ نہ ہو۔“ صحابہ نے عرض کیا: اس کی برائیاں کیا ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کا شر۔“ (یہ الفاظ عاصم بن علی کی روایت کے ہیں۔)