المعجم الكبير للطبراني
باب الهاء— حرف ہا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو قلابة، عن هشام بن عامر باب: ابوقلابہ کی سیدنا ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18678
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، ثَنا شُعْبَةُ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا قِلَابَةَ، وَكَانَ النَّاسُ زَمَنَ ابْنِ زِيَادٍ يَأْخُذُونَ الدَّنَانِيرَ بِالدَّرَاهِمِ نَسِيئَةً، فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَالُ لَهُ هِشَامُ بْنُ عَامِرٍ فَقَالَ: «إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ الذَّهَبِ بِالْوَرِقِ نَسِيئَةً، وَأَنْبَأَنَا أَنَّ ذَلِكَ مِنَ الرِّبَا»ترجمہ
ایوب رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے ابو قلابہ رحمہ اللہ کو یہ کہتے سنا: ابن زیاد کے زمانے میں لوگ دینار درہموں کے بدلے ادھار لے لیا کرتے تھے، تو نبی کریم ﷺ کے صحابہ میں سے ایک شخص، جسے ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ کہا جاتا تھا، کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے سونے کو چاندی کے بدلے ادھار بیچنے سے منع فرمایا، اور ہمیں بتایا کہ یہ سود میں سے ہے۔“