المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند الوليد بن عقبة باب: سیدنا ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 18625
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنُ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ الرَّقِّيُّ، ثنا زُهَيْرُ بْنُ عَبَّادٍ الرُّوَاسِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرِيُّ عَبْدُ اللهِ بْنُ حَكِيمٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ أُنَاسًا مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ يَنْطَلِقُونَ إِلَى أُنَاسٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، فَيَقُولُونَ: بِمَ دَخَلْتُمُ النَّارَ فَوَاللهِ مَا دَخَلْنَا الْجَنَّةَ إِلَّا بِمَا تَعَلَّمْنَا مِنْكُمْ؟ فَيَقُولُونَ، إِنَّا كُنَّا نَقُولُ وَلَا نَفْعَلُ "ترجمہ
سیدنا ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جنت والوں میں سے کچھ لوگ جہنم والوں میں سے کچھ لوگوں کے پاس جائیں گے اور کہیں گے: تم کس وجہ سے جہنم میں داخل ہوئے؟ اللہ کی قسم! ہم تو صرف اسی چیز کی وجہ سے جنت میں داخل ہوئے جو ہم نے تم سے سیکھی تھی۔ وہ کہیں گے: ہم نیکی کی بات تو کہتے تھے مگر اس پر عمل نہیں کرتے تھے۔“