المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
علي بن الأقمر، عن أبي جحيفة باب: علی بن اقمر کی سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18572
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ قَالَ: ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ الْمُخَرِّمِيُّ، ثنا أَبُو قَتَادَةَ الْحَرَّانِيُّ، ثنا مِسْعَرٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي حَتَّى تَرِمَ قَدَمَاهُ فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، قَدْ غَفَرَ اللهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ، وَمَا تَأَخَّرَ قَالَ: «أَفَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا»ترجمہ
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ اتنی نماز پڑھتے کہ آپ ﷺ کے قدم مبارک سوج جاتے، تو عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! اللہ نے تو آپ کے اگلے پچھلے سب گناہ معاف فرما دیے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں؟“