المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
إسماعيل بن أبي خالد، عن أبي جحيفة باب: اسماعیل بن ابی خالد کی سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18555
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا خَالِدٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ وَهْبٍ أَبِي جُحَيْفَةَ، قُلْتُ: أَرَأَيْتَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: «نَعَمْ، وَكَانَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ يُشْبِهُهُ»ترجمہ
اسماعیل بن ابوخالد سیدنا ابوجحیفہ وہب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں: میں نے پوچھا: کیا آپ نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”ہاں، اور سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما آپ ﷺ سے مشابہت رکھتے تھے۔“