حدیث نمبر: 18528
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ أَبِي يَعْفُورٍ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كُنْتُ مَعَ عَمِّي عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَخْطُبُ، فَقَالَ: «لَا تَزَالُ أَمْرُ أُمَّتِي صَالِحًا حَتَّى يَمْضِيَ اثْنَا عَشَرَ خَلِيفَةً» وَخَفَضَ بِهَا صَوْتَهُ، فَقُلْتُ لِعَمِّي وَكَانَ أَمَامِي: مَا قَالَ يَا عَمِّ؟ قَالَ: يَا بُنَيَّ، كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ "
ترجمہ

سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں اپنے چچا کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں تھا جبکہ آپ ﷺ خطبہ دے رہے تھے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت کا معاملہ ہمیشہ درست رہے گا یہاں تک کہ بارہ خلفاء گزر جائیں،“ اور یہ بات آپ ﷺ نے آہستہ آواز میں فرمائی۔ میں نے اپنے چچا سے، جو میرے آگے تھے، پوچھا: چچا جان! آپ ﷺ نے کیا فرمایا؟ انہوں نے کہا: بیٹا! وہ سب قریش سے ہوں گے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الواو / حدیث: 18528
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 120، حدیث 308