حدیث نمبر: 18527
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، وحَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ قَالَا: ثنا عُمَرُ بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، أَنَا عَوْنُ بْنُ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّهُ " رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قُبَّةٍ حَمْرَاءَ مِنْ أُدُمٍ قَالَ: فَرَأَيْتُ بِلَالًا أَخْرَجَ وَضُوءَهُ فَرَأَيْتُ النَّاسَ يَبْتَدِرُونَ ذَلِكَ الْوَضُوءَ، فَمَنْ أَصَابَ مِنْهُ شَيْئًا تَمَسَّحَ بِهِ، وَمَنْ لَمْ يُصِبْ مِنْهُ شَيْئًا أَخَذَ مِنْ بَلَلِ يَدِ صَاحِبِهِ، ثُمَّ رَأَيْتُ بِلَالًا أَخْرَجَ عَنَزَةً فَرَكَزَهَا، وَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حُلَّةٍ حَمْرَاءَ مُشَمِّرًا فَصَلَّى إِلَى الْعَنَزَةِ بِالنَّاسِ رَكْعَتَيْنِ، وَرَأَيْتُ النَّاسَ وَالدَّوَابَّ يَمُرُّونَ بَيْنَ يَدَيِ الْعَنَزَةِ "
ترجمہ

سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو چمڑے کے ایک سرخ خیمے میں دیکھا۔ وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے آپ ﷺ کے وضو کا پانی نکالا تو میں نے لوگوں کو اس وضو کی طرف لپکتے دیکھا، جسے کچھ مل جاتا وہ اسے اپنے بدن پر ملتا، اور جسے کچھ نہ ملتا وہ اپنے ساتھی کے ہاتھ کی تری سے حاصل کر لیتا۔ پھر میں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے ایک نیزہ نکال کر گاڑ دیا، اور رسول اللہ ﷺ سرخ جوڑا پہنے، کپڑے اونچے کیے ہوئے نکلے اور نیزے کی طرف منہ کر کے لوگوں کو دو رکعت نماز پڑھائی، اور میں نے لوگوں اور جانوروں کو نیزے کے سامنے سے گزرتے دیکھا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الواو / حدیث: 18527
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 120، حدیث 307