المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أشعث بن سوار، عن عون بن أبي جحيفة باب: اشعث بن سوار کی عون بن ابی جحیفہ سے روایات
حدیث نمبر: 18496
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: «بَعَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِينَا سَاعِيًا فَأَخَذَ الصَّدَقَةَ مِنْ أَغْنِيَائِنَا، فَجَعَلَهَا فِي فُقَرَائِنَا، وَكُنْتُ غُلَامًا يَتِيمًا لَا مَالَ لِي، فَأَعْطَانِي مِنْهَا قَلُوصًا»ترجمہ
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمارے ہاں زکوٰۃ وصول کرنے والا بھیجا تو اس نے ہمارے امیروں سے زکوٰۃ لی اور ہمارے غریبوں میں تقسیم کی، اور میں ایک یتیم لڑکا تھا جس کے پاس کوئی مال نہیں تھا، تو اس نے مجھے اس میں سے ایک جوان اونٹنی دی۔