❮
❯
حدیث نمبر: 18490
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي ح، وَحَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ قَرَأْتُ عَلَى إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيِّ قَالَا: ثنا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ قَالَ: ثنا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَبَّاسِ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ، فِيمَا نَعْلَمُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «سَتُفْتَحُ عَلَيْكُمُ الدُّنْيَا حَتَّى تُنَجِّدُوا بُيُوتَكُمْ كَمَا تُنَجَّدُ الْكَعْبَةُ» قُلْنَا: وَنَحْنُ عَلَى دِينِنَا قَالَ: «نَعَمْ فَأَنْتُمُ الْيَوْمَ خَيْرٌ مِنْ يَوْمَئِذٍ» قُلْنَا: يَوْمَئِذٍ قَالَ: «بَلْ أَنْتُمُ الْيَوْمَ خَيْرٌ»
ترجمہ

سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، جہاں تک ہمیں علم ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عنقریب تم پر دنیا کے دروازے کھول دیے جائیں گے یہاں تک کہ تم اپنے گھروں کو اسی طرح سجاؤ گے جس طرح خانہ کعبہ کو سجایا جاتا ہے۔“ ہم نے عرض کیا: اور ہم اپنے دین پر قائم رہیں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، اور تم آج کے دن اس دن سے بہتر ہو۔“ ہم نے عرض کیا: (کیا ہم) اس دن (بہتر ہوں گے)؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ تم آج بہتر ہو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الواو / حدیث: 18490
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 108، حدیث 270