المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الجبار بن العباس الهمذاني الشبامي، عن عون بن أبي جحيفة باب: عبدالجبار بن عباس ہمدانی شبامی کی عون بن ابی جحیفہ سے روایات
حدیث نمبر: 18489
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو عُبَيْدَةَ الْعَسْكَرِيُّ، ثنا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبِرَكِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُسْهِرٍ، ثنا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَبَّاسِ الْهَمَذَانِيُّ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ مِنْ مَنَامِهِ فَلْيَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي رَدَّ فِينَا أَرْوَاحَنَا بَعْدَ إِذْ كُنَّا أَمْوَاتًا»ترجمہ
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنی نیند سے بیدار ہو تو کہے: تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمارے مردہ ہو جانے کے بعد ہماری روحیں ہم میں لوٹا دیں۔“