المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جعفر بن أبي ثور، عن جابر بن سمرة باب: جعفر بن ابی ثور کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1846
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا عِنْدَهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَتَطَهَّرُ مِنْ لُحُومِ الْغَنَمِ؟ قَالَ: «إِنْ شِئْتَ فَتَطَهَّرْ وَإِنْ شِئْتَ فَدَعْ» ، قَالَ: فَأُصَلِّي فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ؟ قَالَ: «نَعَمْ» ، قَالَ: أَفَأَتَطَهَّرُ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ؟ قَالَ: «نَعَمْ» ، قَالَ: أَفَأُصَلِّي فِي مَبَارِكِ الْإِبِلِ؟ قَالَ: «لَا»ترجمہ
جعفر بن ابی ثور بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا جبکہ میں آپ ﷺ کے پاس تھا، اس نے کہا: یا رسول اللہ، کیا میں بکری کا گوشت کھانے کے بعد وضو کروں؟ فرمایا: ”اگر چاہو تو وضو کر لو اور اگر چاہو تو نہ کرو“، اس نے کہا: تو کیا میں بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ سکتا ہوں؟ فرمایا: ”ہاں“، اس نے کہا: تو کیا میں اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کروں؟ فرمایا: ”ہاں“، اس نے کہا: تو کیا میں اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھ سکتا ہوں؟ فرمایا: ”نہیں“۔