المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جعفر بن أبي ثور، عن جابر بن سمرة باب: جعفر بن ابی ثور کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1847
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ، عَنْ جَدِّهِ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ أَنَّ رَجُلًا، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الْغَنَمِ؟ قَالَ: «إِنْ شِئْتَ فَعَلْتَ وَإِنْ شِئْتَ لَمْ تَفْعَلْ» قَالَ: أَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ؟ قَالَ: «نَعَمْ» ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أُصَلِّي فِي مَبَاتِ الْغَنَمِ؟ قَالَ: «نَعَمْ» ، قَالَ: أُصَلِّي فِي مَبَاتِ الْإِبِلِ؟ قَالَ: «لَا»ترجمہ
جعفر بن ابی ثور اپنے دادا سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے کہا: یا رسول اللہ، کیا میں بکری کا گوشت کھانے کے بعد وضو کروں؟ فرمایا: ”اگر چاہو تو کر لو، اور اگر چاہو تو نہ کرو“، اس نے کہا: کیا میں اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کروں؟ فرمایا: ”ہاں“، اس نے کہا: یا رسول اللہ، کیا میں بکریوں کے رات گزارنے کی جگہ نماز پڑھوں؟ فرمایا: ”ہاں“، اس نے کہا: کیا میں اونٹوں کے رات گزارنے کی جگہ نماز پڑھوں؟ فرمایا: ”نہیں“۔