المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو المليح بن أسامة الهذلي، عن واثلة باب: ابوملیح بن اسامہ ہذلی کی سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحُسَيْنِ الصَّابُونِيُّ، ثنا زُرَيْقُ بْنُ السَّخْتِ، قَالَ: أَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، ح وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ قَالَا ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى قَالَا: ثنا شَيْبَانُ أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى، عَنْ أَبِي مَلِيحِ بْنِ أُسَامَةَ الْهُذَلِيِّ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا مِنْ حُدُودِ اللهِ فَأَقِمْ فِيَّ حَدَّ اللهِ فَأَعْرَضَ عَنْهُ ثُمَّ أَتَاهُ الثَّانِيَةَ فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ أَتَاهُ الثَّالِثَةَ فَأَعْرَضَ عَنْهُ فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا مِنْ حُدُودِ اللهِ فَأَقِمْ فِيَّ حَدَّ اللهِ قَالَ: «أَوَلَيْسَ قَدْ تَوَضَّأْتَ فَأَحْسَنْتَ الْوُضُوءَ، وَتَطَهَّرْتَ فَأَحْسَنْتَ الطُّهُورَ، وَشَهِدْتَ مَعَنَا الصَّلَاةَ آنِفًا» قَالَ: بَلَى قَالَ: «اذْهَبْ فَهِيَ كَفَّارَتُكَ»سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم ﷺ کے پاس تھے کہ ایک شخص آیا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ! مجھ سے اللہ کی حدود میں سے ایک حد کا ارتکاب ہو گیا ہے، آپ مجھ پر اللہ کی حد قائم فرما دیں۔ آپ ﷺ نے اس سے منہ پھیر لیا۔ وہ دوسری بار آیا تو آپ ﷺ نے پھر منہ پھیر لیا، پھر تیسری بار آیا تو آپ ﷺ نے پھر منہ پھیر لیا۔ اتنے میں نماز کی اقامت ہو گئی۔ جب نبی کریم ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو اس نے کہا: یا رسول اللہ! مجھ سے اللہ کی حدود میں سے ایک حد کا ارتکاب ہو گیا ہے، آپ مجھ پر اللہ کی حد قائم فرما دیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم نے وضو نہیں کیا اور اچھی طرح وضو کیا، اور پاکی حاصل کی اور اچھی طرح پاکی حاصل کی، اور ابھی ہمارے ساتھ نماز میں حاضر ہوئے؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ، یہی تمہارا کفارہ ہے۔“