المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بسر بن عبيد الله، عن واثلة باب: بسر بن عبیداللہ کی سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى الْخُشَنِيُّ قَالَ: ثنا زَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، ثنا أَبُو مُسْهِرٍ، ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي حَسَّانَ الْأَنْمَاطِيُّ، ومُوسَى بْنُ سَهْلِ أبو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ قَالَا: ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَا: ثنا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ: حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ، عَنْ بُسْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: كُنْتُ فِي أَصْحَابِ الصُّفَّةِ، فَلَقَدْ رَأَيْتُنَا وَمَا مِنَّا إِنْسَانٌ عَلَيْهِ ثَوْبٌ تَامٌّ، وَأَخَذَ الْعَرَقُ فِي جُلُودِنَا طَرَفًا مِنَ الْغُبَارِ وَالْوَسَخِ، إِذْ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لِيُبَشِّرَ فُقَرَاءَ الْمُهَاجِرِينَ إِذْ أَقْبَلَ رَجُلٌ عَلَيْهِ شَارَةٌ حَسَنَةٌ، فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَتَكَلَّمُ بِكَلَامٍ إِلَّا كَلَّفَتْهُ نَفْسُهُ يَأْتِي بِكَلَامٍ يَعْلُو كَلَامَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: «إِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ هَذَا وَصَوْتَهُ، يَلْوُونَ أَلْسِنَتَهُمْ لِلنَّاسِ لَيَّ الْبَقَرَةِ لِسَانَهَا بِالْمَرْعَى، كَذَلِكَ يَلْوِي اللهُ أَلْسِنَتَهُمْ وَوُجُوهَهُمْ فِي النَّارِ»سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اصحابِ صفہ میں سے تھا، میں نے ہمیں اس حال میں دیکھا کہ ہم میں سے کسی کے پاس پورا کپڑا نہ تھا، اور پسینے نے ہماری جلدوں پر گرد و غبار اور میل کی لکیریں بنا دی تھیں، کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور فقرائے مہاجرین کو خوشخبری سنانے کے لیے گفتگو فرمانے لگے، اتنے میں ایک آدمی آیا جس کی وضع قطع بڑی عمدہ تھی۔ نبی کریم ﷺ جو بھی بات فرماتے، وہ شخص اپنی طرف سے کوشش کرتا کہ نبی کریم ﷺ کی بات پر اپنی بات کو غالب کر دے۔ جب وہ واپس چلا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ اسے اور اس کی آواز کو پسند نہیں کرتا، یہ لوگ اپنی زبانیں لوگوں کے سامنے اس طرح مروڑتے ہیں جیسے گائے چراگاہ میں اپنی زبان مروڑتی ہے، اسی طرح اللہ آگ میں ان کی زبانیں اور چہرے مروڑ دے گا۔“