المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
كليب بن شهاب أبو عاصم الجرمي، عن وائل بن حجر باب: کلیب بن شہاب ابوعاصم جرمی کی سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا زُهَيْرٌ، ثنا عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ، أَنَّ أَبَاهُ، أَخْبَرَهُ أَنَّ وَائِلَ بْنَ حُجْرٍ أَخْبَرَهُ قُلْتُ: «لَأَنْظُرَنَّ إِلَى صَلَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ يُصَلِّي، فَقَامَ فَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى حَاذَتَا بِأُذُنَيْهِ، ثُمَّ أَخَذَ شِمَالَهُ بِيَمِينِهِ، ثُمَّ حِينَ أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى حَاذَتَا بِأُذُنَيْهِ، ثُمَّ وَضَعَ كَفَّيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ، ثُمَّ رَفَعَ فَرَفَعَ يَدَيْهِ مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ سَجَدَ فَوَضَعَ يَدَيْهِ حِذَاءَ أُذُنَيْهِ، ثُمَّ سَجَدَ فَوَضَعَ يَدَيْهِ حِذَاءَ أُذُنَيْهِ، ثُمَّ قَعَدَ فَافْتَرَشَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى، وَوَضَعَ كَفَّهُ الْيُسْرَى عَلَى رُكْبَتِهِ الْيُسْرَى، ثُمَّ وَضَعَ حَدَّ مِرْفَقَهُ الْأَيْمَنِ عَلَى فَخِذِهِ الْيُمْنَى، وَقَبَضَ ثِنْتَيْنِ، وَحَلَّقَ حَلْقَةَ، ثُمَّ رَأَيْتُهُ يَقُولُ هَكَذَا، وَرَفَعَ زُهَيْرٌ أُصْبُعَهُ الْمُسَبِّحَةَ»سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: میں ضرور رسول اللہ ﷺ کی نماز دیکھوں گا کہ آپ ﷺ کیسے نماز پڑھتے ہیں، تو آپ ﷺ کھڑے ہوئے اور اپنے ہاتھ کانوں کے برابر تک اٹھائے، پھر اپنا بایاں ہاتھ اپنے دائیں ہاتھ سے پکڑا، پھر جب رکوع کا ارادہ کیا تو اسی طرح ہاتھ اٹھائے، پھر اپنی ہتھیلیاں گھٹنوں پر رکھیں، پھر سر اٹھایا تو اسی طرح ہاتھ اٹھائے، پھر سجدہ کیا تو اپنے ہاتھ کانوں کے برابر رکھے، پھر بیٹھے تو اپنا بایاں پاؤں بچھایا، اور اپنی بائیں ہتھیلی اپنے بائیں گھٹنے پر رکھی، پھر اپنی دائیں کہنی کا کنارہ اپنی دائیں ران پر رکھا، اور دو انگلیاں بند کیں، اور ایک حلقہ بنایا، پھر میں نے دیکھا کہ آپ ﷺ اس طرح فرما رہے تھے، اور راوی زہیر نے اپنی شہادت کی انگلی اٹھا کر دکھائی۔