المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
كليب بن شهاب أبو عاصم الجرمي، عن وائل بن حجر باب: کلیب بن شہاب ابوعاصم جرمی کی سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18303
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ قَالَا: ثَنا شُعْبَةُ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ الْحَضْرَمِيِّ: «أَنَّهُ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا أَنْ كَبَّرَ رَفَعَ يَدَيْهِ، وَلَمَّا أَنْ سَجَدَ جَافَى عَضُدَيْهِ عَنْ إِبْطَيْهِ، وَلَمَّا أَنْ قَعَدَ افْتَرَشَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُسْرَى، وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُمْنَى، وَأَشَارَ بِمُسَبِّحَتِهِ» وَاللَّفْظُ لِحَدِيثِ مُسْلِمٍترجمہ
سیدنا وائل بن حجر حضرمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی، جب آپ ﷺ نے تکبیر کہی تو اپنے ہاتھ اٹھائے، اور جب سجدہ کیا تو اپنے بازوؤں کو بغلوں سے دور رکھا، اور جب بیٹھے تو اپنا بایاں پاؤں بچھایا اور اپنا بایاں ہاتھ اپنی بائیں ران پر رکھا، اور اپنا دایاں ہاتھ اپنی دائیں ران پر رکھا، اور اپنی شہادت کی انگلی سے اشارہ کیا۔