حدیث نمبر: 18305
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ قَالَا: ثنا سُفْيَانُ، ثنا عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ الْجَرْمِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يُحَاذِيَ أُذُنَيْهِ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ وَبَعْدَمَا يَرْفَعُ مِنَ الرُّكُوعِ، وَإِذَا جَلَسَ اضْطَجَعَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى، وَنَصَبَ الْيُمْنَى وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُسْرَى وَيَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُمْنَى، وَعَقَدَ ثِنْتَيْنِ، وَحَلَّقَ حَلْقَةً، وَأَشَارَ هَكَذَا بِالسَّبَّابَةِ»
ترجمہ

سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ جب نماز شروع کرتے تو اپنے ہاتھ کانوں کے برابر تک اٹھاتے، اور جب رکوع کا ارادہ کرتے اور رکوع سے اٹھنے کے بعد بھی ایسا کرتے، اور جب بیٹھتے تو اپنا بایاں پاؤں بچھا دیتے اور دایاں کھڑا رکھتے، اور اپنا بایاں ہاتھ اپنی بائیں ران پر اور دایاں ہاتھ اپنی دائیں ران پر رکھتے، اور دو انگلیاں بند کر کے حلقہ بناتے اور شہادت کی انگلی سے اس طرح اشارہ کرتے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الواو / حدیث: 18305
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 36، حدیث 85