المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أشعث بن سوار، عن عبد الجبار باب: اشعث بن سوار کی عبدالجبار سے روایات
حدیث نمبر: 18291
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِنْدَهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا هَانِئُ بْنُ سَعِيدٍ النَّخَعِيُّ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: «قَدِمْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَا يَسُرُّنِي أَنَّ لِي بِوَجْهِي مِنْهُ، وَجْهَ رَجُلٍ مِنْ بِوَادِي الْعَرَبِ، فَرَأَيْتُهُ يُصَلِّي فَيُكَبِّرُ إِذَا رَفَعَ، وَإِذَا سَجَدَ، وَيُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ إِذَا انْصَرَفَ، حَتَّى أَرَى بَيَاضَ خَدِّهِ مِنْ هَهُنَا وَهَهُنَا»ترجمہ
عبدالجبار بن وائل رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، فرماتے ہیں: ”میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، تو مجھے یہ پسند نہ ہوتا کہ میرے چہرے کے بدلے مجھے عرب کے کسی بادیہ نشین آدمی کا چہرہ مل جائے۔ میں نے آپ ﷺ کو نماز پڑھتے دیکھا، آپ ﷺ اٹھتے وقت اور سجدہ کرتے وقت تکبیر کہتے، اور سلام پھیرتے وقت اپنی دائیں اور بائیں جانب سلام کہتے، یہاں تک کہ میں یہاں اور یہاں سے آپ ﷺ کے رخسار کی سفیدی دیکھ لیتا۔“