المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
فطر بن خليفة، عن عبد الجبار بن وائل باب: فطر بن خلیفہ کی عبدالجبار بن وائل سے روایات
حدیث نمبر: 18292
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا فِطْرٌ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ الْحَضْرَمِيُّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يُحَاذِيَ طَرَفُ إِبْهَامَيْهِ شَحْمَةَ أُذُنَيْهِ»ترجمہ
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ جب آپ ﷺ نماز شروع کرتے تو اپنے ہاتھ اٹھاتے یہاں تک کہ آپ ﷺ کے انگوٹھوں کے کنارے آپ ﷺ کے کانوں کی لو کے برابر ہو جاتے۔“