حدیث نمبر: 1827
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ فُرَاتٍ الْقَزَّازِ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ الْقِبْطِيَّةِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكُنَّا إِذَا سَلَّمْنَا أَشَرْنَا بِأَيْدِينَا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، فَنَظَرَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «مَا شَأْنُكُمْ تُشِيرُونَ بِأَيْدِيكُمْ كَأَنَّهَا أَذْنَابُ خَيْلٍ شُمُسٍ، إِذَا سَلَّمَ أَحَدُكُمْ فَلْيَلْتَفِتْ إِلَى أَصْحَابِهِ وَلَا يُومِئْ بِيَدِهِ»
ترجمہ

سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی، تو جب ہم سلام پھیرتے تو اپنے ہاتھوں سے اشارہ کرتے ہوئے کہتے: السلام علیکم، تو رسول اللہ ﷺ نے ہماری طرف دیکھا اور فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا کہ تم اپنے ہاتھوں سے اس طرح اشارہ کرتے ہو جیسے سرکش گھوڑوں کی دمیں؟ جب تم میں سے کوئی سلام پھیرے تو اپنے ساتھیوں کی طرف متوجہ ہو، اور ہاتھ سے اشارہ نہ کرے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 1827
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 206، حدیث 1840