المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبيد الله بن القبطية، عن جابر بن سمرة باب: عبیداللہ بن قبطیہ کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1826
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ إِدْرِيسَ الْحُلْوَانِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي هَوْذَةَ، ثنا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ فُرَاتٍ الْقَزَّازِ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَأَبِي، عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى بِنَا فَلَمَّا سَلَّمَ أَوْمَأَ النَّاسُ بِأَيْدِيهِمْ يَمِينًا وَشِمَالًا فَأَبْصَرَهُمْ، فَقَالَ: «مَا شَأْنُكُمْ تُقَلِّبُونَ أَيْدِيَكُمْ كَأَنَّهَا أَذْنَابُ الْخَيْلِ الشُّمُسِ، إِذَا سَلَّمَ أَحَدُكُمْ فَلْيُسَلِّمْ عَلَى مَنْ عَنْ يَمِينِهِ وَعَلَى مَنْ عَنْ يَسَارِهِ» ، فَلَمَّا صَلَّوْا مَعَهُ أَيْضًا لَمْ يَفْعَلُوا ذَلِكَترجمہ
عبیداللہ بن قبطیہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اور میرے والد رسول اللہ ﷺ کے پاس گئے، تو آپ ﷺ نے ہمیں نماز پڑھائی، پھر جب آپ ﷺ نے سلام پھیرا تو لوگوں نے اپنے ہاتھوں سے دائیں بائیں اشارہ کیا، تو آپ ﷺ نے انہیں دیکھا اور فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا کہ تم اپنے ہاتھ اس طرح پلٹتے ہو جیسے سرکش گھوڑوں کی دمیں؟ جب تم میں سے کوئی سلام پھیرے تو اپنے دائیں والے اور بائیں والے کو سلام کہے“، تو جب انہوں نے دوبارہ آپ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی تو انہوں نے ایسا نہ کیا۔