المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
وائل بن حجر الحضرمي القيل علقمة بن وائل، عن أبيه موسى بن عمير، عن علقمة باب: سیدنا وائل بن حجر حضرمی رضی اللہ عنہ، قبیلے کے سردار — علقمہ بن وائل کی اپنے والد سے روایات — موسیٰ بن عمیر کی علقمہ سے روایات
حدیث نمبر: 18221
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، نا مُوسَى بْنُ عُمَيْرٍ الْعَنْبَرِيُّ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ، عَنْ أَبِيهِ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ: «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا قَامَ فِي الصَّلَاةِ قَبَضَ عَلَى شِمَالِهِ بِيَمِينِهِ» قَالَ: وَرَأَيْتُ عَلْقَمَةَ يَفْعَلُهُترجمہ
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب نماز میں کھڑے ہوتے تو اپنے دائیں ہاتھ سے اپنے بائیں ہاتھ کو پکڑ لیتے۔ (راوی موسیٰ بن عمیر کہتے ہیں:) اور میں نے علقمہ کو بھی ایسا کرتے دیکھا۔