المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
معمر بن عبد الله بن نضلة العدوي القرشي وهو معمر بن عبد الله بن نضلة بن حرثان بن عوف بن عبيد بن عويج بن عدي بن كعب , وأمه أشعرية , وكان من مهاجرة الحبشة ممن قدم على النبي صلى الله عليه وسلم في السفينتين باب: سیدنا معمر بن عبداللہ بن نضلہ عدوی قرشی رضی اللہ عنہ (آپ معمر بن عبداللہ بن نضلہ بن حرثان بن عوف بن عبید بن عویج بن عدی بن کعب ہیں، آپ کی والدہ اشعریہ قبیلے سے تھیں، حبشہ کی طرف ہجرت کرنے والوں اور دونوں کشتیوں میں نبی کریم ﷺ کے پاس آنے والوں میں سے تھے)
حدیث نمبر: 18218
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مَعْمَرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " الطَّعَامُ بِالطَّعَامِ: مِثْلًا بِمِثْلٍ "ترجمہ
سیدنا معمر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”کھانا کھانے کے بدلے میں، برابر برابر (لیا جائے)۔“