حدیث نمبر: 18193
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ عُرْوَةَ، أَنَّهُ حَدَّثَ , عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، أَنَّ عُمَرَ، اسْتَشَارَهُمْ فِي إِمْلَاصِ الْمَرْأَةِ , فَقَالَ الْمُغِيرَةُ: «قَضَى فِيهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِغُرَّةٍ» فَقَالَ عُمَرُ: إِنْ كُنْتَ صَادِقًا فَائْتِ بِأَحَدٍ يَعْلَمُ ذَلِكَ , فَشَهِدَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِيهِ بِغُرَّةٍ
ترجمہ

عروہ بن زبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: عمر رضی اللہ عنہ نے امِلاصِ مرأة (ماں کے پیٹ میں مار کر بچہ ضائع کر دینے کے مسئلے) میں ان سے مشورہ کیا، تو مغیرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے اس میں ایک غلام (غرہ) کا فیصلہ فرمایا تھا۔“ عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر تم سچے ہو تو کسی ایسے شخص کو لے آؤ جو یہ جانتا ہو۔“ چنانچہ محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے گواہی دی کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو اس میں ایک غلام (غرہ) کا فیصلہ کرتے سنا ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 18193
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 439، حدیث 1069