المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو بردة بن أبي موسى , عن المغيرة باب: ابوبردہ بن ابی موسیٰ کی سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18128
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ حِسَابٍ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، وَعَمْرِو بْنِ صَالِحٍ وَحُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ , عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ رِيحَ ثُومٍ فَقَالَ: «فَمَنْ هَذَا؟» قَالَ: الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ , أَعْزِمُ عَلَيْكَ أَوْ أَقْسَمْتُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ لَمَا أَدْخَلْتَ يَدَكَ , فَإِذَا عَلَى صَدْرِه حِزَامٌ , قَالَ: «أَرَى لَكَ عُذْرًا»ترجمہ
ابوبردہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے لہسن کی بو محسوس کی تو فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ عرض کیا گیا: مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ ہیں۔ (وہ خود عرض کرتے ہیں): ”اے اللہ کے رسول! میں آپ کو قسم دیتا ہوں کہ آپ اپنا ہاتھ (میرے سینے میں) نہ ڈالیں۔“ تو ان کے سینے پر ایک پٹی بندھی ہوئی تھی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں دیکھ رہا ہوں کہ تمہارے پاس عذر ہے۔“