المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الرحمن بن أبي نعم أبو الحكم البجلي , عن المغيرة باب: عبدالرحمٰن بن ابی نعم ابوالحکم بجلی کی سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18126
حَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ الْقَاضِي، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثَنَا مِنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي نَعَمٍ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَنَسِيتَ؟ فَقَالَ: «بَلْ أَنْتَ نَسِيتَ , بِهَذَا أَمَرَنِي رَبِّي»ترجمہ
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا، تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ بھول گئے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلکہ تم بھول گئے، مجھے میرے رب نے اسی طرح حکم دیا ہے۔“