المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
علقمة بن وائل الحضرمي، عن المغيرة بن شعبة باب: علقمہ بن وائل حضرمی کی سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي ح، وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا ابْنُ الْأَصْبَهَانِيِّ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقَزَّازُ الْبَصْرِيُّ، ثنا عِمْرَانُ بْنُ مَيْسَرَةَ الْأَوْدِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ الْقَاضِي، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، قَالُوا: ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى نَجْرَانَ فَقَالُوا لِي فِيمَا قَالُوا: كَانَتْ فِيمَا تَقْرَؤُونَ: {يَا أُخْتَ هَارُونَ} [مريم: ٢٨] قَدْ كَانَ بَيْنَ مُوسَى وَبَيْنَ عِيسَى مَا قَدْ عَلِمْتُمْ؟ قَالَ: فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ: «أَفَلَا أَخْبَرْتَهُمْ أَنَّهُمْ كَانُوا يُسَمَّوْنَ بِأَسْمَائِهِمْ وبَالصَّالِحِينَ الَّذِينَ كَانُوا قَبْلَهُمْ»علقمہ بن وائل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے مجھے نجران بھیجا تو انہوں (اہلِ نجران) نے مجھ سے جو باتیں کہیں ان میں یہ بھی کہا: ”تم جو (قرآن میں) پڑھتے ہو اس میں ہے: ’اے ہارون کی بہن‘ [سورۃ مریم: 28]، حالانکہ موسیٰ علیہ السلام اور عیسیٰ علیہ السلام کے درمیان اتنا (طویل) فاصلہ ہے جو تمہیں معلوم ہے (پھر مریم کو ہارون کی بہن کیوں کہا گیا)؟“ مغیرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور آپ ﷺ کو یہ بات بتائی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے انہیں یہ کیوں نہ بتایا کہ وہ لوگ اپنے سے پہلے گزرے ہوئے انبیاء اور نیک لوگوں کے ناموں پر اپنے نام رکھا کرتے تھے؟“