المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بشر بن قحيف، عن المغيرة بن شعبة باب: بشر بن قحیف کی سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18109
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ الْقَاضِي، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، قَالَا: ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ، ثنا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ بِشْرِ بْنِ قُحَيْفٍ قَالَ: كُنَّا فِي بَيْتِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، فَذَكَرُوا الطُّهُورَ فَقَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى حَاجَتَهُ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ»ترجمہ
بشر بن قحیف رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ہم مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے گھر میں تھے کہ لوگوں نے طہارت کا ذکر چھیڑا تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے قضائے حاجت کی، پھر وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا۔“