❮
❯
حدیث نمبر: 18087
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، أَخْبَرَنِي الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَعَرَضَ عَلَيَّ فَرَسٌ، فَقَالَ رَجُلٌ: احْمِلْنِي عَلَى هَذَا، فَقَالَ: لَأَنْ أَحْمِلَ غُلَامًا قَدْ رَكِبَ الْخَيْلَ عَلَى عُزْلَتِهِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَحْمِلَكَ عَلَيْهِ، فَغَضِبَ الرَّجُلُ فَقَالَ: أَنَا وَاللهِ خَيْرٌ مِنْكَ وَمِنْ أَبِيكَ فَارِسًا، فَغَضِبَتُ حِينَ قَالَ ذَلِكَ لِخَلِيفَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُمْتُ إِلَيْهِ فَأَخَذْتُ بِرَأْسِهِ وَسَحَبْتُهُ عَلَى أَنْفِهِ، فَكَأَنَّمَا كَانَ أَنْفُهُ عَزْلَاءَ مَزَادَةٍ، فَأَرَادَ الْأَنْصَارُ أَنْ يَسْتَقِيدُوا مِنِّي، فَبَلَغَ ذَلِكَ أَبَا بَكْرٍ فَقَالَ: «بَلَغَنِي أَنَّ نَاسًا يَزْعُمُونَ أَنِّي مُقِيدُهُمْ مِنَ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، وَلَأَنْ أُخْرِجَهُمْ مِنْ دِيَارِهِمْ أَقْرَبُ مِنْ أَنْ أُقِيدَهُمْ مِنْ وَزَعَةِ اللهِ الَّذِينَ يَزَعُونَ عِبَادَهُ»
ترجمہ

سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس تھا کہ میرے سامنے ایک گھوڑا پیش کیا گیا، تو ایک آدمی نے کہا: مجھے اس پر سوار کر دیجیے (یعنی یہ مجھے دے دیجیے)، انہوں نے فرمایا: مجھے یہ زیادہ پسند ہے کہ اس پر کسی ایسے لڑکے کو سوار کروں جو اپنے بل بوتے پر گھوڑوں کی سواری کر چکا ہو، بجائے اس کے کہ تمہیں اس پر سوار کروں۔ اس پر وہ آدمی غصے میں آ گیا اور کہنے لگا: اللہ کی قسم! میں شہسواری میں تم سے بھی بہتر ہوں اور تمہارے باپ سے بھی۔ جب اس نے رسول اللہ ﷺ کے خلیفہ سے یہ بات کہی تو مجھے غصہ آ گیا، میں اس کی طرف بڑھا اور اس کا سر پکڑ کر اسے ناک کے بل گھسیٹا، تو اس کی ناک گویا مشکیزے کا دہانہ بن گئی۔ انصار نے چاہا کہ مجھ سے اس کا قصاص لیں، یہ بات سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو پہنچی تو انہوں نے فرمایا: ”مجھے معلوم ہوا ہے کہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں انہیں مغیرہ بن شعبہ سے قصاص دلواؤں گا، حالانکہ میرے لیے انہیں ان کے گھروں سے نکال دینا اس سے کہیں آسان ہے کہ میں اللہ کے ان پاسبانوں سے قصاص دلواؤں جو اس کے بندوں کو (زیادتی سے) روکتے ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 18087
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 403، حدیث 963