حدیث نمبر: 17994
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْبَرَاءِ، ثنا الْمُعَافَى بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنْتُ أَسِيرُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً فَقَالَ: «مَنْ هَذَا؟» فَقُلْتُ: أَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ، فَقَالَ: «أَمْسِكْ» ، فَأَمْسَكْتُ لَهُ نَاقَتَهُ وَانْطَلَقَ حَتَّى مَا رَأَيْتُهُ، ثُمَّ جَاءَ فَوَضَّأْتُهُ فَحَسَرَ عَنْ ذِرَاعَيْهِ، فَضَاقَ كُمُّ الْجُبَّةِ فَأَخْرَجَ يَدَيْهِ مِنْ تَحْتِهَا، فَتَوَضَّأَ فَغَسَلَ يَدَيْهِ وَوَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، فَقُلْتُ: أَلَا تَنْزِعُ خُفَّيْكَ؟ قَالَ: «إِنِّي أَدْخَلْتُهُمَا طَاهِرَتَيْنِ»
ترجمہ

سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں ایک رات رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سفر میں چل رہا تھا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ میں نے عرض کیا: میں مغیرہ بن شعبہ ہوں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”رک جاؤ۔“ تو میں نے آپ ﷺ کی اونٹنی روک لی، اور آپ ﷺ چلے گئے یہاں تک کہ نظروں سے اوجھل ہو گئے، پھر واپس آئے تو میں نے آپ ﷺ کو وضو کرایا، آپ ﷺ نے اپنے بازو کھولے تو جبے کی آستین تنگ ہو گئی، تو آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ اس کے نیچے سے نکالے، پھر وضو کیا اور اپنے ہاتھ، چہرہ اور بازو دھوئے اور موزوں پر مسح کیا، تو میں نے عرض کیا: کیا آپ اپنے موزے نہیں اتاریں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے انہیں پاک حالت میں پہنا تھا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 17994
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 372، حدیث 869