المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مهران مولى رسول الله صلى الله عليه وسلم " وقد اختلف في اسمه فقالوا: كيسان أو هرمز، والصواب عندي مهران، لأن الثوري أتقن من رواه " باب: سیدنا مہران، رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام، رضی اللہ عنہ (آپ کے نام میں اختلاف ہے، کہا گیا: کیسان یا ہرمز؛ امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میرے نزدیک صحیح نام مہران ہے، کیونکہ ثوری اس کے راویوں میں زیادہ متقن ہیں)
حدیث نمبر: 17962
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا وَرْقَاءُ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ كُلْثُومِ بِنْتِ عَلِيٍّ بِشَيْءٍ مِنَ الصَّدَقَةِ فَقَالَتْ: إِنَّ مَوْلًى لَنَا يُقَالُ لَهُ: كَيْسَانُ - أَوْ هُرْمُزُ - أَخْبَرَنِي، أَنَّهُ مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَدَعَانِي فَجِئْتُ فَقَالَ: «يَا فُلَانُ، إِنَّا أَهْلُ بَيْتٍ قَدْ نُهِينَا أَنْ نَأْخُذَ الصَّدَقَةَ، وَإِنَّ مَوْلَى الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ، فَلَا تَأْكُلِ الصَّدَقَةَ»ترجمہ
سیدہ ام کلثوم بنت علی رضی اللہ عنہا کے پاس صدقے میں سے کچھ بھیجا گیا تو انہوں نے فرمایا: ہمارے ایک آزاد کردہ غلام نے، جسے کیسان - یا ہرمز - کہا جاتا تھا، مجھے بتایا کہ وہ نبی کریم ﷺ کے پاس سے گزرا۔ اس نے کہا: آپ ﷺ نے مجھے بلایا تو میں حاضر ہوا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے فلاں، ہم اہلِ بیت پر صدقہ لینا حرام کر دیا گیا ہے، اور کسی قوم کا آزاد کردہ غلام اسی قوم میں شمار ہوتا ہے، لہٰذا صدقہ مت کھاؤ۔“