المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مهران مولى رسول الله صلى الله عليه وسلم " وقد اختلف في اسمه فقالوا: كيسان أو هرمز، والصواب عندي مهران، لأن الثوري أتقن من رواه " باب: سیدنا مہران، رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام، رضی اللہ عنہ (آپ کے نام میں اختلاف ہے، کہا گیا: کیسان یا ہرمز؛ امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میرے نزدیک صحیح نام مہران ہے، کیونکہ ثوری اس کے راویوں میں زیادہ متقن ہیں)
حدیث نمبر: 17961
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، حَدَّثَتْنِي أُمُّ كُلْثُومِ بِنْتُ عَلِيٍّ، - وَأَتَيْتُهَا بِصَدَقَةٍ كَانَ أَمَرَ بِهَا فَقَالَتْ: احْذَرْ شَبَابَنَا، فَإِنَّ مَيْمُونًا أَوْ مِهْرَانًا مَوْلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَنِي أَنَّهُ مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «يَا مَيْمُونُ - أَوْ مِهْرَانُ - إِنَّا أَهْلُ بَيْتٍ نُهِينَا عَنِ الصَّدَقَةِ، وَإِنَّ مَوَالِينَا مِنْ أَنْفُسِنَا، فَلَا تَأْكُلِ الصَّدَقَةَ»ترجمہ
میمون یا مہران رضی اللہ عنہ، جو نبی کریم ﷺ کے آزاد کردہ غلام تھے، بیان کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم ﷺ کے پاس سے گزرے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے میمون - یا مہران - ہم اہلِ بیت پر صدقہ لینا حرام کر دیا گیا ہے، اور ہمارے آزاد کردہ غلام بھی ہم ہی میں شمار ہوتے ہیں، لہٰذا صدقہ مت کھاؤ۔“