المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مطر بن عكامس، ويقال: عكابس " وقد اختلف في صحبته " باب: سیدنا مطر بن عکامس رضی اللہ عنہ (یہ بھی کہا گیا: عکابس؛ ان کی صحابیت میں اختلاف ہے)
حدیث نمبر: 17938
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، قَالَ: ثنا أَبُو عُقْبَةَ الْأَزْرَقُ عَبَّادُ بْنُ مُوسَى، قَالَا: ثنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مَطَرِ بْنِ عُكَامِسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا قَضَى الله عَزَّ وَجَلَّ لِرَجُلٍ أَنْ يَمُوتَ بِأَرْضٍ جَعَلَ لَهُ بِهَا حَاجَةً»ترجمہ
سیدنا مطر بن عکامس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب اللہ عزوجل کسی آدمی کے لیے یہ فیصلہ فرما دیتا ہے کہ وہ کسی سرزمین میں مرے، تو وہ اس کے لیے وہاں کوئی ضرورت پیدا کر دیتا ہے۔“