المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
منيب الأزدي باب: سیدنا منیب ازدی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 17936
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا عُتْبَةُ بْنُ حَمَّادٍ، ثنا مُنِيبُ بْنُ مُدْرِكِ بْنِ مُنِيبٍ الْأَزْدِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَهُوَ يَقُولُ لِلنَّاسِ: " قُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ تُفْلِحُوا "، فَمِنْهُمْ مَنْ تَفَلَ فِي وَجْهِهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ حَثَا عَلَيْهِ التُّرَابَ، وَمِنْهُمْ مَنْ سَبَّهُ، حَتَّى انْتَصَفَ النَّهَارُ، فَأَقْبَلَتْ جَارِيَةٌ بِعُسٍّ مِنْ مَاءٍ فَغَسَلَ وَجْهَهُ أَوْ يَدَيْهِ وَقَالَ: «يَا بُنَيَّةُ، لَا تَخْشَى عَلَى أَبِيكِ عَيْلَةً وَلَا ذِلَّةً» فَقُلْتُ: مَنْ هَذِهِ؟ قَالُوا: زَيْنَبُ بِنْتُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهِيَ جَارِيَةٌ وَضِيئَةٌترجمہ
سیدنا منیب ازدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: ان میں سے بعض آپ ﷺ کے چہرے پر تھوکتے، بعض آپ پر مٹی پھینکتے، اور بعض آپ کو گالیاں دیتے، یہاں تک کہ دن آدھا گزر گیا، پھر ایک بچی پانی کا برتن لے کر آئی، آپ ﷺ نے اپنا چہرہ - یا اپنے ہاتھ - دھوئے اور فرمایا: ”اے میری بیٹی! اپنے والد پر نہ محتاجی کا خدشہ رکھو اور نہ ذلت کا۔“ میں نے پوچھا: یہ کون ہیں؟ لوگوں نے بتایا: یہ رسول اللہ ﷺ کی بیٹی زینب ہیں، اور وہ ایک خوبصورت بچی تھیں۔