المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مدلوك أبو سفيان باب: سیدنا مدلوک ابوسفیان رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 17935
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، وَأَبُو عَبْدِ الْمَلِكِ الْقُرَشِيُّ الدِّمَشْقِيُّ قَالَا: ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنِي مَطَرُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَتْنِي عَمَّتِي آمِنَةُ بِنْتُ أَبِي الشَّعْثَاءِ، وَقُطْبَةُ مَوْلَاتُهَا أَنَّهُمَا رَأَيَا مَدْلُوكًا أَبَا سُفْيَانَ فَسَمِعَاهُ، يَقُولُ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ مَوَالِيَ فَأَسْلَمْتُ، قَالَتْ آمِنَةُ: «فَرَأَيْتُ مَا مَسَحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ رَأْسِهِ أَسْوَدَ، وَقَدِ ابْيَضَّ مَا سِوَى ذَلِكَ»ترجمہ
آمنہ اور ان کی لونڈی قطبہ نے مدلوک ابوسفیان رضی اللہ عنہ کو دیکھا اور انہیں یہ کہتے سنا: میں اپنے آقاؤں کے ساتھ نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور مسلمان ہو گیا۔ آمنہ کہتی ہیں: ”میں نے دیکھا کہ نبی کریم ﷺ نے ان کے سر کے جس حصے پر ہاتھ پھیرا وہ سیاہ رہ گیا، جبکہ باقی سارا سر سفید ہو گیا۔“