المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
معبد القرشي باب: سیدنا معبد قرشی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 17934
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ مَعْبَدٍ الْقُرَشِيِّ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقُدَيْدٍ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَطَعِمْتَ الْيَوْمَ شَيْئًا لِيَوْمِ عَاشُورَاءَ؟» فَقَالَ: لَا، إِلَّا أَنِّي شَرِبْتُ مَاءً، قَالَ: «فَلَا تَطْعَمْ شَيْئًا حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، وأْمُرَنَّ مَنْ وَرَاءَكَ أَنْ يَصُومُوا هَذَا الْيَوْمَ»ترجمہ
سیدنا معبد قرشی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم ﷺ قدید میں تھے کہ ایک آدمی آپ کے پاس آیا، نبی کریم ﷺ نے اس سے فرمایا: ”کیا تم نے آج عاشوراء کے دن کچھ کھایا ہے؟“ اس نے کہا: نہیں، البتہ میں نے پانی پیا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو سورج غروب ہونے تک کچھ نہ کھاؤ، اور اپنے پیچھے جو لوگ ہیں انہیں حکم دو کہ وہ آج کے دن کا روزہ رکھیں۔“