المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مجاشع بن مسعود السلمي باب: سیدنا مجاشع بن مسعود سلمی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 17895
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُوَيْدٍ الشِّبَامِيُّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا الثَّوْرِيُّ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنَّا فِي غَزَاةٍ وَمَعَنَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَالُ لَهُ: مُجَاشِعٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، فَعَزَّتِ الْغَنَمُ فَأَمَرَ مُنَادِيًا فَنَادَى: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ الْجَذَعَةَ تُوَفِّي مِمَّا تُوَفِّي مِنْهُ الثَّنِيَّةُ»ترجمہ
ایک غزوے میں ہمارے ساتھ نبی کریم ﷺ کے اصحاب میں سے ایک صحابی تھے جنہیں مجاشع کہا جاتا تھا، بنو سلیم سے تعلق رکھتے تھے، اس دوران بکریاں کم پڑ گئیں تو انہوں نے ایک منادی کو حکم دیا کہ اعلان کرے: بےشک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ”ایک سال کی جذعہ بکری بھی اسی طرح کافی ہو جاتی ہے جیسے دو سال کی ثنیہ کافی ہوتی ہے۔“