حدیث نمبر: 1787
حَدَّثَنَا أَبُو حَبِيبٍ زَيْدُ بْنُ الْمُهْتَدِي الْمَرْوَزِيُّ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَشْرَمٍ، ثنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ يَقُولُ: «لَا يَزَالُ أَمْرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ هَادِئًا عَلَى مَنْ نَاوَأَها حَتَّى يَكُونَ عَلَيْكُمِ اثْنَا عَشَرَ أَمِيرًا» ثُمَّ تَكَلَّمَ بِكَلِمَةٍ لَمْ أَسْمَعْهَا فَسَأَلْتُ أَبِي، وَكَانَ أَقْرَبَ إِلَيْهِ مِنِّي: مَا قَالَ؟ قَالَ: قَالَ: «كُلُّهُم مِنْ قُرَيْشٍ»
ترجمہ

شعبی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو حجۃ الوداع میں فرماتے سنا: ”اس امت کا معاملہ اپنے مخالفوں کے مقابلے میں پرسکون رہے گا یہاں تک کہ تم پر بارہ امیر ہوں“، پھر آپ ﷺ نے ایک ایسی بات فرمائی جو میں نے نہ سنی، تو میں نے اپنے والد سے پوچھا، جو مجھ سے زیادہ قریب تھے: آپ ﷺ نے کیا فرمایا؟ انہوں نے کہا: فرمایا: ”وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 1787
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 197، حدیث 1800