حدیث نمبر: 1788
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ دَاوُدَ الْأَوْدِيِّ، عَنْ عَامِرٍ، وَعَنْ أَبِيهِ، قَالَا: سَمِعْنَا جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ، يَقُولُ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «لَا يَزَالُ هَذَا الْأَمْرُ قَائِمًا حَتَّى يَمْضِيَ اثْنَا عَشَرَ أَمِيرًا» قَالَ: وَقَصَّرَ بِكَلِمَةٍ لَمْ أَسْمَعْهَا، قَالَ: فَلَمَّا سَكَتَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُلْتُ لِأَبِي سَمُرَةَ: مَا الْكَلِمَةُ الَّتِي قَصَّرَ بِهَا؟ قَالَ: «كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ»
ترجمہ

عامر (شعبی) اور ان کے والد بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: ہم نبی کریم ﷺ کے پاس تھے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ معاملہ قائم رہے گا یہاں تک کہ بارہ امیر گزر جائیں“، اور آپ ﷺ نے ایک بات مختصر انداز میں فرمائی جو میں نہ سن سکا، تو جب نبی کریم ﷺ خاموش ہوئے تو میں نے اپنے والد سمرہ سے پوچھا: وہ کون سی بات تھی جو آپ ﷺ نے مختصر انداز میں فرمائی؟ فرمایا: ”وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 1788
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 197، حدیث 1801